قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا فراڈ ہے : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا فراڈ ہے : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا فراڈ ہے : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان نے قطری شہزادے کے خط کو بڑا فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں ۔

اسلام آباد میں کئی اہم انکشافات پر مبنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قطری خط میں کہا گیا کہ جائیداد حسین نواز کے نام منتقل کی گئی تھی مگر یہ خط جھوٹ پر مبنی اور فراڈ ہے ۔ لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے عدالت اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ۔

حسین نواز نے 5سالوں میں نوازشریف کو 74کروڑ بھیجے : عمران خان کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس خریدنے کیلئے رقوم کی منتقلی کیسے ہوئی ، کس طرح ہوئی اور کب ہوئی ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔”خط لکھنے والا قطری اب عدالت نہیں آئے گا “۔ ثابت کریں گے کہ مریم نیلسن اور نیسکول کی مالک ہیں ۔”پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ ہوئی اور پھر پیسہ واپس پاکستان لایا گیا “۔

مزید :

قومی -