نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہیں ،وہ ٹرسٹی نہیں بلکہ بینفشری آنر ہیں :عمران خان

نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہیں ،وہ ٹرسٹی نہیں بلکہ بینفشری آنر ...
نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہیں ،وہ ٹرسٹی نہیں بلکہ بینفشری آنر ہیں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہیں، وہ بینیفشری ہیں، مے فیئر فلیٹس کی مالیت چار ارب روپے ہے جو کہ مریم نواز کی ملکیت ہے اتنی بڑی رقم مریم نواز کے پاس پیسے کہاں سے آئی؟
پاناما لیکس میں تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے اضافی دستاویزات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا تھا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں میری نہیں ہیں جب کہ ہم نے کمپنی سے دستاویزات سے حاصل کیں ہیں جن کے تحت ان دونوں کمپنیوں کی بینیفشری مریم نواز ہیں جب کہ دعوی حسین نواز کیا تھا۔

آئی سی آئی جے کی دستاویزات سے ثبوت حاصل کیے : عمران خان
بعد ازاں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے بریفنگ کے دوران کہا کہ موزیک فونسیکا نے پوچھنے پر جوابی خط میں لکھا کہ ہے کہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں جس کی ایک صفحے پر مریم نواز کے دستخط بھی ہیں اور مریم نواز کے پاسپورٹ کی کاپی بھی لگی ہوئی ہے اور ان کا ایڈریس بھی درج ہے۔

پی ٹی آئی عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،طلال چوہدری
اس موقع پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے صحافیوں کو مختلف دستاویزات اور کاغذات بھی دکھائیں جو عدالت میں بہ طور ثبوت مہیا کیے گئے اس موقع پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے صحافیوں کو مختلف دستاویزات اور کاغذات بھی دکھائیں جو عدالت میں بہ طور ثبوت مہیا کیے گئے۔

مزید :

قومی -