عمران خان اداروں پر دباوڈال رہے ہیں،عوام میں ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے:محمد زبیر

عمران خان اداروں پر دباوڈال رہے ہیں،عوام میں ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے:محمد ...
عمران خان اداروں پر دباوڈال رہے ہیں،عوام میں ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے:محمد زبیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اداروں پر دباو ڈال رہے ہیں جس کے باعث عوام میں ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔

میں نے عمران خان کو کبھی نشہ کرتے نہیں دیکھا: جاوید ہاشمی

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ثابت کریں گے شریف خاندان کا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سب وزیراعظم کے خلاف پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے ۔لیکن اس جھوٹے پروپیگنڈے سے وزیراعظم کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ خان صاحب کی فطرت میں شامل ہے الزام تراشی کرنا اور بعد میں اس سے مکر جانا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نئے بنچ پر بھرپور اعتماد ہے ، ہماری عدلیہ پوری طرح سے آزاد ہے ،بنچ جو بھی فیصلہ دے گا ہمیں قابل قبول ہوگا۔ جبکہ پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کو دباومیں لانے کیلئے کی گئی لیکن ہمیں کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ ہم جھوٹے دعووں کا سامنا کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

رہنما مسلم ن لیگ محمد زبیر نے پانا مہ کیس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل نے اپنے دلائل پیش کئے اور ہمارے وکیل کو 2گھنٹے ملے تھے۔ لیکن پاناما کیس میں ہمارے پاس بہت کچھ ہے اور بھرپورانداز میں کیس لڑیں گے۔جبکہ نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اوران کا دفاع کرناملک کا فرض بنتا ہے۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ رہنما تحریک انصاف وزیراعظم کے خلاف جو باتیں عدالت کے باہر کرتے ہیں وہی عدالت میں کریں ،قانونی جنگ عدالت میں لڑنی چاہیے ۔سڑکوں پر دھرنے دینے سے قانونی جنگ نہیں لڑی جاتی۔

مزید :

قومی -