جہانگیر ترین اور عمران خان نوجوانوں کو ورغلا رہے ،دونوں آف شور کمپنیوں کے ماہرہیں،پی ٹی آئی ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہے:دانیال عزیز

جہانگیر ترین اور عمران خان نوجوانوں کو ورغلا رہے ،دونوں آف شور کمپنیوں کے ...
جہانگیر ترین اور عمران خان نوجوانوں کو ورغلا رہے ،دونوں آف شور کمپنیوں کے ماہرہیں،پی ٹی آئی ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہے:دانیال عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے وہ عوام اور نو جوانوں کوو ورغلا رہے ہیں،ہر روزجھوٹے الزامات لگاتے ہیں، دونوں بابے جو آج پریس کانفرنس کر رہے تھے یہ آف شور کمپنیوں کے ماہر ہیں،ان کی جماعت ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی والے بھوکلاہٹ کا شکار ہیں اوریہ ان کا آخری حربہ ہے۔

سکیورٹی کے جائزہ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم اسی ماہ پاکستان آئے گی،فیصلہ کرلیا پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا: نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف والے نئے بتھے تب لوگوں نے انہیں پہچانا نہیں تھا، اب لوگ ان کی اصلیت جانتے ہیں،عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں،سب جھوٹ بولتے ہیں۔اسلام آباد میں دھرنے کے دوران افضل خان کو براجمان کردیا گیا کہ اینی شاہد آگیا ،اس کے زریعے انہوں نے الٹی سیدھی باتوں کو پھیلایا۔جب افضل خان کو عدالت میں بلایا گیا تو انہوں نے معافی مانگی کہ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ سب جھوٹ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن ،پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ سب کے خلاف گندی زبان بولی،وہ ہر روز نئے الزام لگاتے ہیں۔تحریک انصاف کے عدالت میں جمع کردہ ثبوت جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عدالت میں انہوں نے صرف اس پر جرح کی کہ نواز شریف کی جانب سے جھوٹ بولا گیا ہے،یہ سمجھتے ہیں کہ صرف یہ ٹھیک ہیں باقی سب غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو سوموٹو ایکشن کے تحت عدالت میں بلایا گیا تو تب بھی انہوں نے معافی مانگی تھی،یہ سب ان کی ڈرامے بازی ہے۔پی ٹی آئی نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے،وہ گھٹیا اور گری ہوئی باتیں کرتے ہیں،ان کے سب دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔تحریک انصاف میڈیا میں ان رہنے کے لیے سب کچھ کررہی ہے،انہوں نے آج کوئی نئے دستاویزات نہیں دکھائے ،سب پرانے اور بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ان کی پہچان کروا رہا ہوں کہ اصل میں یہ لوگ ہیں کون،یہ ان کے2017 کے نئے 35پنکچر ہیں ۔عمران خان کی جانب سے جو دستاویزات عدالت میں آج جمع کروائے گئے وہ تو پاناما کے پیپرز میں ہیں ہی نہیں،ویب سائٹ "گارڈیئن "نے وہ دستاویزات پہلے ہی مسترد کر دئے تھے ، انہوں نے دستخط والی جگہ پر کالا دھبہ لگا دیا تھا۔عمران خان نے جو کاغذ ات آج دکھائے ہیں اس کے لئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔

عمران خان اداروں پر دباوڈال رہے ہیں،عوام میں ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے:محمد زبیر

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے ایک ایک کرکے عمران خان کو چھوڑ دیا ہے،پی ٹی آئی کو جماعت کے طور پر کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔عمران خان کے اپنے لوگوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے ،یہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان کی کسی بھی بات پر یقین کیا جا سکے۔عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نےپہلے عدالت میں  کہا کہ ان کے پاس 35 پنکچروں کی آڈیو رکارڈنگ ہے اور پھر کہا یہ سیاسی بیان تھا۔

مزید :

اسلام آباد -