نوشہرہ:انٹرچینج پرپولیس کی کارکوروکنے کی کوشش،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار

نوشہرہ:انٹرچینج پرپولیس کی کارکوروکنے کی کوشش،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار
نوشہرہ:انٹرچینج پرپولیس کی کارکوروکنے کی کوشش،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوشہر ہ کے انٹر چینج پر پولیس نے کار کوروکنے کی کوشش کی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

شکریہ راحیل شریف،کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 31ویں نمبر پر آ گیا

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار مسلح افرادنے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے پی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ۔

ڈی پی او نوشہرہ کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقع میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزمان کو ٹریس کر لیا گیاہے ،کارسوار مسلح افراد رسالپور کی جانب فرار ہوئے ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتار کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مزید :

نوشہرہ -