دوسراٹیسٹ ،سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 56رنز بنا لیے ،336رنز کا خسارہ باقی

دوسراٹیسٹ ،سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 56رنز بنا لیے ،336رنز کا خسارہ باقی
دوسراٹیسٹ ،سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 56رنز بنا لیے ،336رنز کا خسارہ باقی

  

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے 392رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 56رنز بنا لیے ہیں جبکہ 336رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے 392رنز کے جواب میں سلوا اور ڈیموتھ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سلوا وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 11رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے منڈیس بھی 11رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لو ٹ گئے ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 392رنز بنائے جس میں ڈین الگر 129رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ڈی کاک نے بھی 101رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی پلیسز 38رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

مزید :

کھیل -