کراچی پولیس کی سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز ،9ملزم گرفتار،کچرا چننے کے نام پر ڈکیتیاں کرنے والے30رکنی گروہ کا انکشاف

کراچی پولیس کی سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز ،9ملزم گرفتار،کچرا چننے کے ...
کراچی پولیس کی سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز ،9ملزم گرفتار،کچرا چننے کے نام پر ڈکیتیاں کرنے والے30رکنی گروہ کا انکشاف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس نے سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے9ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے،کچرا چننے کے نام پر ڈکیتیاں کرنے والے30رکنی گروہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق ایس پی نیو کراچی ڈاکٹر محمد رصوان نے کہا ہے کہ سرسید پولیس نے کارروائی کرکے بین الصوبائی گینگ کے 6ارکان کو گرفتار کرلیا ہے،کچرا چننے والے گروہ کی طرف سے ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے،گروہ کے بیشتر ارکان افغان باشندے ہیں،15رکنی گروہ گھروں میں ڈکیتیاں کرتا ہے،گرفتار ملزموں سے اسلحہ،طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں،ملزم کچرا چننے کے نام پر ریکی کرتے تھے۔

21جنوری کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک بڑی ریلی نکالیں گے:ندیم نصرت

دوسری طرف منگھوپیر سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتارملزمان میں سعیدعالم، حسین علی اوربیزار خان شامل ہیں۔

مزید :

کراچی -