بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کم عمری میں ہی’’ فحش فلم‘‘ سائن کر لی تھی لیکن جب سیٹ پر پہنچی تو ۔۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کم عمری میں ہی’’ فحش فلم‘‘ سائن کر لی تھی ...
بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کم عمری میں ہی’’ فحش فلم‘‘ سائن کر لی تھی لیکن جب سیٹ پر پہنچی تو ۔۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کی بے باک اداکارہ اور بہترین فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’گینگسٹر ‘‘ سائن کرنے سے پہلے ہی ایک ’’فحش فلم ‘‘ سائن کر چکی تھی لیکن جب شوٹنگ کے لئے پہنچی تو مجھے اپنا کردار انتہائی مشکوک اور درست نہیں لگا اور ساتھ ہی مجھے ’’گینگسٹر ‘‘ کی آفر ہوئی جس پر میں نے فحش فلم چھوڑ دی ۔

مزید پڑھیں:سیف علی خان کے بیٹے کے نام ’تیمور‘ کے پیچھے چھپی کہانی ، ہنگامے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ایک ٹی وی شو میں کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی آمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ’’ٹین ایج ‘‘ میں ، میں نے ایک فحش فلم سائن کر لی تھی ،فلم میں مجھے ایک نیم برہنہ فوٹو شوٹ بھی کرنا تھا جس کے لئے میں تیار ہو گئی ،مجھے پتا تھا کہ میں غلط راستے کا انتخاب کر رہی ہوں لیکن پھر میں نے سوچا کہ کچھ نہیں ہوتا میں’’ یہ سب‘‘ کر لوں گی لیکن جب میں فوٹو شوٹ کے لئے پہنچی توفلم پرڈیوسر نے مجھے پہننے کے لئے صرف ایک ’’مخصوص کپڑا ‘‘ دیا جسے دیکھتے ساتھ ہی مجھے محسوس ہوا کہ نہیں یہ بہت’’ غلط کام ‘‘ ہے اور وہ واقعی ایک مکمل فحش فلم جیسا ماحول لگ رہا تھا ،مجھے اس فلم میں کام کرنا درست نہیں لگا ،کیونکہ وہ واقعی صحیح فلم نہ تھی ۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اس فلم کے سائن کرنے کے دوران ہی مجھے ’’گینگسٹر ‘‘ کی آفر ہو چکی تھی جس پر میں نے ’’فحش فلم ‘‘ میں کام کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور وہاں سے نکل گئی ،جس کے بعد اس فلم کے پرڈیوسر میرے پیچھے پڑ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اگر مجھے ’’گینگسٹر ‘‘ فلم میں کام کرنے کا موقع نہ ملتا تو میں شائد ’’وہ‘‘ فلم کر لیتی ۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میری ایک خوبی ہے کہ ہر پیشکش پر میرا جواب ’’ہاں ‘‘ ہوتا ہے ،لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ میرا یہ رویہ اتنا بھی اچھا نہیں ہے ۔

مزید :

تفریح -