ہزاروں لوگوں کے سامنے نوجوان کی اچانک اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن پھر اگلے ہی لمحے ایسا کام ہوگیا کہ ہر شخص دنگ رہ گیا، لڑکی نے انکار تو نہیں کیا لیکن۔۔۔

ہزاروں لوگوں کے سامنے نوجوان کی اچانک اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن پھر ...
ہزاروں لوگوں کے سامنے نوجوان کی اچانک اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن پھر اگلے ہی لمحے ایسا کام ہوگیا کہ ہر شخص دنگ رہ گیا، لڑکی نے انکار تو نہیں کیا لیکن۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اچانک ملنے والی خوشی بھی بسااوقات شدید جھٹکے کا باعث بن جاتی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک منظر دیکھنے کو ملا جہاں ایک نوجوان نے 20ہزار کے مجمع کے سامنے سٹیج پر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی جس پر و ہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھی سکی اور سٹیج سے نیچے گر گئی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈی جے کرزلی کا کنسرٹ ہو رہا تھا کہ اس دوران جیف جیکسن نامی نوجوان سٹیج پر آ گیا اور ڈی جے کرزلی سے کچھ دیر کے لیے مائیک مانگا۔ اس سے مائیک لے کر اس نے اپنی گرل فرینڈ اینڈیوگی سیوڈرسونو کو سٹیج پر بلایا جو اس کے ساتھ کنسرٹ میں آئی تھی۔

’میں 2 سال سے اس آدمی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی تھی اور اب اچانک۔۔۔‘ شادی سے چند روز قبل ہونے والی دلہن کو دولہا کے بارے میں ایسا خوفناک سچ پتہ لگ گیا کہ زندگی سے اعتبار ہی اُٹھ گیا

رپورٹ کے مطابق جب اینڈیوگی سٹیج پر آئی تو جیف جیکسن نے گھٹنوں کے بل جھک کر اسے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ”میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تمہیں محبت کرتا ہوں اور میں اس وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں۔ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“جیف کا پرپوزل سن کر اینڈیوگی کو شدید جھٹکا لگا اور اس نے پیچھے کی طرف قدم اٹھایا۔ چونکہ وہ سٹیج کے کنارے پر کھڑی تھی لہٰذا اس کا دوسرا قدم سٹیج سے نیچے چلا گیا اور وہ گر گئی۔اسے جب اٹھایا گیا تو اس نے سٹیج پر پہنچ کر پہلے تو خودکولگنے والے جھٹکے کا اظہار کیا اور پھر ’ہاں‘ کہہ دی۔جیف کے اس پرپوزل کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں اسے اب تک ہزاروں لوگوں دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -