جاوید ہاشمی کو آگے کرکے حکومت جان بوجھ کر ایشو بنا رہی ہے، عمران خان کو نوٹس لینے کا مشورہ دیا ہے: شیخ رشید احمد

جاوید ہاشمی کو آگے کرکے حکومت جان بوجھ کر ایشو بنا رہی ہے، عمران خان کو نوٹس ...
جاوید ہاشمی کو آگے کرکے حکومت جان بوجھ کر ایشو بنا رہی ہے، عمران خان کو نوٹس لینے کا مشورہ دیا ہے: شیخ رشید احمد

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو آگے کرکے حکومت جان بوجھ کر ایشو بنا رہی ہے،میں نے عمران خان کو نوٹس لینے کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو آگے کرکے حکومت جان بوجھ کر ایشو بنا رہی ہے،میں نے عمران خان کو نوٹس لینے کا مشورہ دیا ہے،پانامہ لیکس پر کمیشن کاحامی نہیں ہوں بنا تو قبول کروں گا،پانامہ کیس کی سماعت روزانہ ہوتو ایک ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا،فیصلہ جو بھی ہو ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے،اداروں کے پاس سارے ثبوت ہیں یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

’اکرم شیخ نے پاناما کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ اس لئے کیا‘‘ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ سن کر تحریک انصاف کے لئے چپ رہنا مشکل ہوجائے گا

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے صرف مال بناتے ہیں ان کو قوم سے کوئی غرض نہیں ہے،الزامات لگانے سے یہ لوگ بچ نہیں پائیں گے۔

مزید :

قومی -