چینی شہریوں نے کتے کو پکڑ کر اُبال دیا، پھر اُس کی کھال بھی اُتارڈالی، لیکن کتا مرا نہیں بلکہ پھر ایسا کام کردکھایا جس کی کسی کو ذرا بھی اُمید نہ تھی، دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین حیران پریشان رہ گئے

چینی شہریوں نے کتے کو پکڑ کر اُبال دیا، پھر اُس کی کھال بھی اُتارڈالی، لیکن ...
چینی شہریوں نے کتے کو پکڑ کر اُبال دیا، پھر اُس کی کھال بھی اُتارڈالی، لیکن کتا مرا نہیں بلکہ پھر ایسا کام کردکھایا جس کی کسی کو ذرا بھی اُمید نہ تھی، دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین حیران پریشان رہ گئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے کتے بلیاں کھانے کی خبریں اکثر منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ اب وہاں سے ایک کتے پر ظلم کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ کو اپنی رگوں میں خون جمتا محسوس ہوگا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک زندہ کتے کو کھولتے پانی میں ابال رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کتے کو ایک بڑی کڑاہی میں ڈال کر اوپر سے ایک برتن کے ساتھ بند کر رکھا ہوتا ہے اور نیچے بھٹی میں آگ جل رہی ہوتی ہے۔ کچھ دیر کتے کو کھولتے پانی میں رکھنے کے بعد وہ ڈھکن نما برتن اٹھا کر دیکھتے ہیں تو کتا ابھی زندہ ہوتا ہے جس پر وہ دوبارہ ڈھکن بن کر دیتے ہیں۔

اپنی ہی بارات میں دلہن کی دھواں دھار ایسی انٹری جس کی دنیا میں مثال ڈھونڈنا مشکل، انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

پھر کچھ دیر بعد دوبارہ ڈھکن کھولتے ہیں اور وہیں اس کی کھال، جو گرم پانی سے پہلے ہی ادھڑ چکی ہوتی ہے، ادھیڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب وہ کتے کی پچھلی ٹانگوں اور آدھے جسم سے کھال اکھاڑ چکے ہوتے ہیں تو کتا ہوش میں آتا ہے اور چھلانگ لگا کر اس پتیلے سے باہر نکل کر دوڑنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ ایک چاردیواری کے اندر اس پر ظلم کر رہے ہوتے ہیں چنانچہ اسے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملتا اور وہ ایک کونے میں جا کر پناہ لے لیتا ہے جہاں سے اسے دوبارہ پکڑ لیا جاتا ہے۔ابتدائی طور پر یہ ویڈیو ’لائیو لیک‘ پر پوسٹ کی گئی جہاں سے یہ پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی، جہاں صارفین کی ایک جانور پرہونے والے اس بہیمانہ ظلم پر دل گرفتہ ہو رہی ہے اور ان ظالم افراد کو سخت لعن طعن کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -