عرب ملک کی ملکہ حسن ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ ’تاج‘ واپس لینے کا اعلان کردیا گیا

عرب ملک کی ملکہ حسن ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ ’تاج‘ ...
عرب ملک کی ملکہ حسن ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ ’تاج‘ واپس لینے کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی نژاد آسٹریلوی ملکہ حسن نجاہ غمراوی (Najah Ghamrawi)کو گزشتہ دنوں سڈنی میں پولیس نے روک لیا اور ان کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ مقابلہ حسن کے منتظمین نے اس سے ’تاج‘ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ’مس لبنان امیگرینٹ آسٹریلیا‘ کا مقابلہ جیتنے والی 18سالہ نجاہ غمراوی نے حال ہی میں ڈرائیونگ سیکھی تھی اور اس کے لیے گاڑی پر سبز نمبرپلیٹ لگانا لازمی تھا۔ واقعے کے روز اس کی گاڑی پر سبزنمبرپلیٹ بھی موجود نہیں تھی اور اس پر وہ بغیربیلٹ باندھے ڈرائیونگ کر رہی تھی، جس پر پولیس نے تعاقب کرکے اسے روک لیا۔ گاڑی میں اس کے ساتھ ایک 20سالہ نوجوان بھی موجود تھا۔ جب پولیس نے تلاشی لی تو اس شخص سے 20گرام میتھین(نشہ آور دوا)برآمد ہو گئی۔

دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ، وہ لڑکی جس نے مقابلے میں پوری دنیا کی لڑکیوں کو ہرادیا، جس نے بھی چہرہ دیکھا سحر میں مبتلا ہوگیا
رپورٹ کے مطابق منشیات برآمد ہونے پر پولیس دونوں کو تھانے لے گئی جہاں نجاہ کو 1350ڈالر(تقریباً 1لاکھ41ہزار روپے) جرمانہ کرکے چھوڑ دیا گیاجبکہ اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے نوجوان کے خلاف منشیات سپلائی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جسے 22فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واقعے کی خبرمنظرعام پر آنے پر ’مس لبنان امیگرینٹ آسٹریلیا‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ”ہم یہ اعزاز دیگر ممالک میں لبنان کا اچھا تشخص پیش کرنے والوں کو دیتے ہیں۔ نجاہ نے جس روئیے کا مظاہرہ کیا ہے وہ اس سے ہمیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔ اسے آسٹریلیا میں موجود لبنانی کمیونٹی کے لیے ایک مثال بننا چاہیے تھا۔ ایک بار ہم اس سے بات کرکے واقعے کی تصدیق کریں گے جس کے بعد اس کو پہنایا گیا ’تاج‘ واپس لے لیا جائے گا۔“ واضح رہے کہ نجاہ کی والدہ اور خالہ کی طرف سے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کی گئی ہے تاہم پولیس نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -