سعودی بینک کا مریم نواز کیلئے خط منظر عام پر آ گیا،اس میں کیا لکھاہے؟شریف خاندان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

سعودی بینک کا مریم نواز کیلئے خط منظر عام پر آ گیا،اس میں کیا لکھاہے؟شریف ...
سعودی بینک کا مریم نواز کیلئے خط منظر عام پر آ گیا،اس میں کیا لکھاہے؟شریف خاندان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران دستایزات دکھاتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کمپنیوں کے ساتھ ڈیل کیا جاتاہے تو وہ بینک کنفرمیشن لیتی ہیں ’یعنی آپ کس بینک کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں اور اس سے کرکٹر سرٹیفکیٹ لے کر دیں ‘اور اسی حوالے سے سعودی عرب کے سامبا بینک نے3دسمبر 2005کو ماروینا کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر ہمارے ساتھ 2002 سے لین دین کر رہی ہیں اور یہ ہم آپ کو مریم صفدر کے کہنے پر لکھ رہے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:شکریہ راحیل شریف،کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 31ویں نمبر پر آ گیا
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس میں دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کہانی 12جون کو  ایف آئی اے کی جانب سے موزیک فوننسکا کو خط لکھنے سے شروع ہوئی  جس کے بعد 18جون کو موزیک فوننسکا نے ماروینا کو ای میل بھیجی (ماروینا موزیک فوننسکا کی شیئر ہولڈر ہے )جس میں چھ سوالات پوچھے گئے ،ماروینا نے موزیک کی ای میل کا جواب 22دسمبر کو دیا جس میں آف شور کمپنیوں کے حقیقی مالک کا نام اور اسکی پاسپورٹ کاپی کے علاوہ دیگر معلومات بھی فراہم کیں۔اسد عمر کا کہناتھا کہ ماروینا نے موزیک فوننسکا کو (KYC) دستاویزات بھی بھیجیں ،KYCکا مطلب ہے کہ Know Your customer جس میں کلائنٹ سے متعلق تمام معلومات ہوتی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھا کہ KYC  میں کہا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی اصلی مالک مریم صفدر ہیں اور ان کمپنیوں کے ساتھ کوئی ٹرسٹ منسلک نہیں ہے ۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ انہیں دستاویزات میں ایک اور خط بھی شامل ہے جو کہ سعودی سامبا بینک نے 3دسمبر 2005کو ماروینا کو لکھا ہے جس میں کہاگیاہے کہ مریم صفدر ہمارے ساتھ 2002سے لین دین کر رہے ہیں ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ مریم نواز کا ماروینا کے ساتھ تعلق 2005سے ثابت ہو گیاہے اور 2006والی کہانی بھی جھوٹی ثابت ہو گئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -