نظام سے دلبرداشتہ شہری کی ہائی کورٹ میں خودسوزی کی کوشش ،پولیس نے گرفتار کرلیا

نظام سے دلبرداشتہ شہری کی ہائی کورٹ میں خودسوزی کی کوشش ،پولیس نے گرفتار ...
نظام سے دلبرداشتہ شہری کی ہائی کورٹ میں خودسوزی کی کوشش ،پولیس نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پولیس کے نظام سے دلبرداشتہ شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں خودسوزی کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کرکے عدالت عالیہ میں تعینات پولیس نے ناکام بنادیا ،ننکانہ صاحب کے شہری محمد نواز نے عدالت عالیہ کے احاطہ میں خود پر پیٹرول چھڑک لیا اور دہائی دینا شروع کردی کہ پولیس اس کی بیوی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ،وہ اس زندگی سے تنگ آچکا ہے ،اس لئے خود سوزی کررہا ہے ۔وہاں موجود مختلف ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین اس کے اردگرد اکٹھے ہوگئے ،شور شرابا سن کر پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اور خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس نے خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کردیا۔پولیس نے اس کے خلاف اقدام خودکشی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

لاہور -