نیو ائیر منا کر میں جیسے ہی گھر لوٹا تو میری بیٹی شویتا نے ایسا کام کر دیا جو کبھی خواب میں نہ سوچا تھا ،بیٹی اور گھر کی حالت نے سب کو نہ صرف ہکا بکا بلکہ جذباتی کر دیا :امیتابھ بچن

نیو ائیر منا کر میں جیسے ہی گھر لوٹا تو میری بیٹی شویتا نے ایسا کام کر دیا جو ...
نیو ائیر منا کر میں جیسے ہی گھر لوٹا تو میری بیٹی شویتا نے ایسا کام کر دیا جو کبھی خواب میں نہ سوچا تھا ،بیٹی اور گھر کی حالت نے سب کو نہ صرف ہکا بکا بلکہ جذباتی کر دیا :امیتابھ بچن

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے ’’بگ باس ‘‘ امیتابھ بچن نے ’’نیو ائیر ‘‘کے  حوالے سے کہا ہے کہ اس مرتبہ مجھ سمیت خاندان کے زیادہ تر افراد نے اپنے گھر ،شہر اور ملک سے باہر نئے سال کی تقریبات منائیں ،میں بھی جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئے سال کے افتتاحی تقریب منانے کے بعد گھر پہنچا تو میری بیٹی شویتا نے پورے خاندان کے لئے ’’سر پرائز ڈنر پارٹی‘‘ رکھی تھی اور ایسا ماحول بنایا تھا کہ جس نے سب کو ہی حد درجہ جذباتی بنا دیا ،گھر کی سجاوٹ سے لیکر طرح طرح کے مزے دار کھانے بنانے تک سب کام شویتا نے خود کئے ۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کم عمری میں ہی’’ فحش فلم‘‘ سائن کر لی تھی لیکن جب سیٹ پر پہنچی تو ۔۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے ہمارے خاندان کے افراد نے مختلف جگہوں پر تقریبات کا اہتمام کیا ،میں نیو ائیر کی تقریب کے بعد جب دوسرے روزگھر پہنچا تو میری بیٹی شویتا بچن نندا نے پورے خاندان کے لئے ’’سر پرائز ڈنر پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا ہوا تھا ،گھر کی خوبصورتی سے سجاوٹ،دل کو چھو لینے والی موسیقی ،دنیا کے کونے کونے سے ہنسی مذاق اورمعصومانہ باتوں اور مزے مزے کے کھانوں سے لیکر سارے خاندان کا ایک عرصے بعد اکٹھے ہونے سے زیادہ منفرد کوئی اور ایونٹ نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ شویتا ہم سب سے ایک دن پہلے نیو ائیر منا کر گھر واپس چلی آئی تھی ، گھر کی تمام سجاوٹ ،پارٹی اور میوزک کو آرگنائز اور کھانے پکانے تک سب کام شویتا نے خود کئے اور ہمارے خاندان کے لئے ایسا ماحول پیدا کیا جسے دیکھ کر ایک مرتبہ تو سب ہی جذباتی ہو گئے تھے ، شویتا نے انتہائی محبت سے گھر کو سجایا اور تقریب کا اہتمام کیا،گھر کے صحن میں بیٹھنا ایک اچھا تجربہ اور جذبات سے بھرا ہوا تھا ۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں، اور میری بیٹی دنیا کی سب سے خوبصورت بیٹی ہے ۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ گزشتہ رات ہی دبئی سے نیو ائیر منا کر واپس لوٹے ہیں جبکہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ ،بیٹی شویتا اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نیو ائیر جھاڑ کھنڈ میں منایا۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ شویتا کو لگا کہ پورا خاندان چھٹیاں منانے باہر گیا ہے ایسے میں انہیں لگا کہ خاندان کے لئے ایک شام کو خاص بنانا چاہئے، جیسے انہوں نے ایک عام سی شام کو ایک خاص موقع میں تبدیل کر دیا  وہ جذباتی کرتا ہے ۔

مزید :

تفریح -