جانوروں کی لڑائیاں بند کروانے کے لئے اداکارہ فریال گوہر عدالت پہنچ گئیں ،ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

جانوروں کی لڑائیاں بند کروانے کے لئے اداکارہ فریال گوہر عدالت پہنچ گئیں ...
جانوروں کی لڑائیاں بند کروانے کے لئے اداکارہ فریال گوہر عدالت پہنچ گئیں ،ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب میں جانوروں کی لڑائیاں کروانے اور ان پر جواءکھیلنے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔درخواست گزار سماجی کارکن اور اداکارہ فریال گوہر کی درخواست میں ان کے وکیل وقاص میرنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جانوروں کی لڑائی کرانا اور اس پر جوا کھیلنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔

جانوروں کی لڑائی کرانا آئین کے آرٹیکل 9 اور 14کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔جبکہ اسلامی تعلیمات سمیت کسی بھی مہذب معاشرے میں جانوروں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں۔ وقاص میر ایڈووکیٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ جانوروں پر ظلم کے تحفظ کا قانون موجود ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا،جانوروں کی لڑائی کرانے کی حکومتی اجازت کوکالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید :

لاہور -