مریم نواز آف شور کمپنی کی مالک ہیں،ڈائریکٹرز کی تبدیلی بھی ان کے دستخط سے ہوتی ہے ، 7جنوری کو عوامی عدالت میں جائیں گے:شاہ محمود قریشی

مریم نواز آف شور کمپنی کی مالک ہیں،ڈائریکٹرز کی تبدیلی بھی ان کے دستخط سے ...
مریم نواز آف شور کمپنی کی مالک ہیں،ڈائریکٹرز کی تبدیلی بھی ان کے دستخط سے ہوتی ہے ، 7جنوری کو عوامی عدالت میں جائیں گے:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آج کے پاناما کیس کے دستاویزات سے ثابت ہوگیا ہے کہ مریم نوازشریف ہی آف شور کمپنی کی مالک ہیں ، کمپنی کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی بھی ان کے دستخط سے ہی ہوتی ہے ،حکومت صرف کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہسپتالوں میں ہلاکتوں کے ذمے دار وزیراعلیٰ پنجاب ،نام نہاد خادم اعلیٰ ناکام ہوچکے ہیں:چودھری پرویز الٰہی

نجی ٹی وی سماءنیوزکے پروگرام " ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بھو کلاہٹ کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی پرانی تجربہ کار ٹیم کو فارغ کردیا اور دوبارہ سے نئے وکیل لے آئے۔قطری شہزادے کاخط صرف ایک تماشہ تھا،مے فیئر فلیٹس کی قیمت کا اگر احاطہ کیا جائے تو 4ارب ڈالر بنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلاوجہ کسی کو بندنام کررہے ہیں تو وہ ہمارے خلاف مقدمہ کیوں نہیں کرتا ؟ہم نے صرف عدلیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاناما کیس پردستاویزات سات سمندر پار سے حاصل کیے ہیں،بعض دستاویزات تو سپانوی زبان سے اردو میں بھی کروائے ہیں۔ہم نے شہری اور سیاسی پارٹی ہونے کے ناطے اپنا فرض نبھادیاہے، کیس کو اس سے زیادہ پکا نہیں کر سکتے،اگرکسی کے ذہن میں کوئی شک تھا تو وہ دور ہوچکا ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 7جنوری کو عوامی عدالت میں جائیں گے۔ہم تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہونا چاہیے لیکن حکومت کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -