بیورو کریسی اور اشرافیہ کسی سے شرکت اقتدار کیلئے تیار نہیں :رضا ربانی

بیورو کریسی اور اشرافیہ کسی سے شرکت اقتدار کیلئے تیار نہیں :رضا ربانی
بیورو کریسی اور اشرافیہ کسی سے شرکت اقتدار کیلئے تیار نہیں :رضا ربانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بیورو کریسی اور اشرافیہ کسی سے شرکت اقتدار کیلئے تیار نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ملک میں جمہوریت اور الیکشن کمیشن کی منصفانہ عام انتخابات کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں، رضا ربانی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے اختیارات کےاستعمال ، بیورو کریسی اور اشرافیہ کے رویئے میں تبدیلی پر زور دیا۔ جمہوریت کو خطرات ، چیئرمین سینٹ کا عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

پاک فوج کاجعلی ویب سائٹ کے ذریعے رقم بٹورنے کیلئے ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ :آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی اور اشرافیہ کسی سے شراکت اقتدار کے لئے تیار نہیں۔ میاں رضا ربانی نے انتخابی قوانین میں کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ الیکشن کمیشن کو بھی قصوروار قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ انتخابات کو جمہوری انداز اور ماحول میں ہونا چاہیئے۔ لوگوں کو یقین دلانا ہوگا کہ تبدیلی ان کے ووٹ سے آتی ہے۔

مزید :

قومی -