کراچی :ڈمی بم بر آمد،شہریوں میں شدید خوف وہراس

کراچی :ڈمی بم بر آمد،شہریوں میں شدید خوف وہراس
کراچی :ڈمی بم بر آمد،شہریوں میں شدید خوف وہراس

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے سائٹ ایریاسے ڈمی بم برآمد ہوا ہے،جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں: چودھری برجیس طاہر

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں انارکی پھیلانے کیلئے شدت پسندوں کا ایک اور وار۔شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا اس وقت شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب علاقے سے بم بر آمد ہوا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت موقع پر پہنچ گئی اور ارد گرد کے علاقے کوخالی کرالیاگیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ بم نکلی ہے لیکن اس میں بارود کے علاوہ ڈیٹونیٹر،موبائل فون اور سرکٹ نصب تھا۔جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔تاہم پولیس حکام کا کہناہے کہ ڈمی بم کیساتھ دھمکی آمیز خط بھی موصول ہواہے۔ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے علاقے ان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈمی بم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے گزشتہ روز بھی اسی جگہ ڈمی بم برآمد ہوا تھا۔

مزید :

کراچی -