برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پراعتماد کا اظہار

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پراعتماد کا اظہار
برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پراعتماد کا اظہار

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پراعتماد کا اظہار کیا ہے،عالمی ترقی کیلیے برطانوی ادارہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلیے فنڈزدیتاہے۔

جیو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پراعتماد کا اظہار کیا ہے،عالمی ترقی کیلیے برطانوی ادارہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلیے فنڈزدیتاہے،،ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بی آئی ایس پی ،دیگر امدادی پروگرامز پربریفنگ دی گئی ہے۔

’جو آدمی بھی اپنے جسم میں یہ چیز لگالے وہ کبھی ایڈز کا شکار نہ ہوگا‘ سائنسدان صدی کی سب سے بڑی ایجاد منظر عام پر لے آئے

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی مزید شفاف بنانے کیلیے بائیومیٹرک سسٹم لایا جائیگا،کیش ٹرانسفر کے موثرہونے کی توثیق نیشنل آڈٹ آفس نے بھی کی،بی آئی ایس پی کیلیے حقدارتک کیش کی منتقلی یقینی بنائی جاتی ہے،کرپشن ، فراڈ روکنے کیلیے بھرپورنظام کام کررہا ہے۔

واضح رہے نائجل ایونزنے بی آئی ایس پی کیلیے کیش ادائیگیوں پرشدیدتحفظات کااظہارکیاتھا،بی آئی ایس پی پراعتراض عالمی ترقیاتی پروگرام کے رکن نائجل ایونزنے کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -