حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں:شاہ محمود قریشی

حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا ...
حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں ۔
پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں ،بارثبوت ہم پر نہیں ہم تو عدالت کی معاونت کررہے ہیں ،قطری شہزادے کا خط طوطا میناکی کہانی ہے۔

شکریہ راحیل شریف،کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 31ویں نمبر پر آ گیا

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت دفاعی پوزیشن پر ہے جواز تلاش کررہی ہے ، نئی ٹیم کے ذریعے تیاری کا وقت مانگ کر معاملہ لٹکایا جائے گا ،ایک دن پہلے وکلاتبدیل کیے گئے ، ان میں گھبراہٹ ہے ،ٹی او آر میں پاناما معاملے کو لٹکائے رکھا گیا ۔

مزید :

قومی -