عدالت میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویز ات میں سے ایک بھی تصدیق شدہ نہیں:طلال چودھری

عدالت میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویز ات میں سے ایک بھی تصدیق شدہ ...
عدالت میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویز ات میں سے ایک بھی تصدیق شدہ نہیں:طلال چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے  جو  35دستاویزات عدالت میں جمع کروائی ہیں ،ان میں ایک بھی دستاویز تصدیق شدہ نہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے  آج جو دستاویزات دکھائیں وہ  تمام غیرمصدقہ ہیں  ،مریم نواز شادی کے بعد سے کیپٹن صفدر کی زیر کفالت ہیں ،کیپٹن صفدر جب بھی الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اپنی جائیداد ظاہر کرتے ہیں،مریم صفدر ان کی زیر کفالت ہیں، عوامی عدالت کا پیمانہ الیکشن ہوتے ہیں۔

حکومت اپنا کیس کھو رہی ہے ، ثابت کیا مریم صفدر بینیفشل آنر ہیں اور ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں:شاہ محمود قریشی

جب طلال چوہدری سے پوچھا گیا کہ کیا نواز لیگ پاناما پیپرز شائع کرنے والی کمپنی پر جھوٹ شائع کرنے پر مقدمہ کرے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ سب سے پہلا پیمانہ ہے کہ دستاویزات تصدیق شدہ ہونی چاہئیں،نوٹری کے دستخط ہونے چاہئیں،جوتحریک انصاف نے 35دستاویز ات عدالت میں جمع کروائی ہیں ان میں زیادہ تر ای میلز شامل ہیں،جمع کرائی گئی ایک بھی دستاویز تصدیق شدہ نہیں ہے جبکہ اس میں مریم نواز  کے بارے ایک بھی دستاویز نہیں ہے، قطری شہزادے کا خط تصدیق شدہ ہے،غیر مصدقہ دستاویز پر ہم کیوں بحث کریں؟ عدالت جب چاہے گی قطری شہزادے کے خط کو تصدیق کرسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی کے الیکشن میں تو تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا ہے ایک بھی ضلع میں نہیں جیت سکے ہیں۔

مزید :

قومی -