وزیراعلیٰ بلوچستان نے و زیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کوان کے عہدے سے ہٹادیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے و زیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کوان کے عہدے سے ہٹادیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نے و زیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کوان کے عہدے سے ہٹادیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے وزیرداخلہ میر سرفرازبگٹی کو عہدے سے ہٹا دیا،سرفراز بگٹی اس سے قبل خود استعفی دینے کا اعلان کر چکے تھے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی قومی احتساب کے ادارے کے تمام ریجنل بیوروز کی سالانہ جامع کارکردگی کے جائزے کی ہدایت

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں مزید وزرا کے مستعفی ہونےکاامکان ہے ،سرفرازبگٹی نے نا راض ارکان کےساتھ مل کرمستعفی ہونےکاعندیہ دیاتھا۔

واضح رہے آج بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی جورکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کے د ستخط ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی