پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں، دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے: نکی ہیلی

پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں، دہشتگردوں کو پناہ ...
پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں، دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے: نکی ہیلی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ امداد کی بندش کاتعلق دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔

’یہ کام فوری چھوڑ دو‘ معروف ترین علماء دین نے اکٹھے ہوکر افغان طالبان کو سب سے بہترین بات کہہ دی

میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی کا کہناتھا کہ امریکا پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی امدادروک رہاہے پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتارہاجوامریکاکیلیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کی تمام فنڈنگ روکنے کے خواہش مند ہیں۔نکی ہیلے نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔نکی ہیلی کہتی ہیں کہ پاکستان بعض دفعہ امریکا سے تعاون کرتاہے دہشتگردی کےخلاف مہم میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں.

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی