قومی بلائنڈ ٹیم کا کیمپ جاری ،باؤلرز کی ڈیڑھ کلو وزنی گیند سے پریکٹس

قومی بلائنڈ ٹیم کا کیمپ جاری ،باؤلرز کی ڈیڑھ کلو وزنی گیند سے پریکٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور یو اے ای میں اگلے ماہ شروع ہونے والے پانچویں بلائنڈ ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ منگل کے روز بھی ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ میں جاری رہا، کھلاڑیوں نے کوچ عبدالرزاق ، بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینز طاہر محمود بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔بھارت کے خلاف پریشر کا سامنا کرنے کے لئے خاتون ماہرنفسیات ریحانہ یاسمین کے لیکچر اورباؤلرز کی سپیڈ بڑھانے کے لئے ڈیڑھ کلو وزنی گیند سے پریکٹس کروائی گئی تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب شدہ 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ کوچ عبدالرازق نے بتایا کہ منگل کے روز ہر بلے باز کو دس دس اوورز کھیلا کر ان کی بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی ۔ تربیتی کیمپ میں انہیں نہ صرف بھرپور فزیکل ٹریننگ دی جارہی ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی مضبوط بنانے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔انہیں فائنل میچ کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے ۔