پشاور میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہونی چاہئے،پرویز خٹک

پشاور میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہونی چاہئے،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( آن لائن )وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں بھی انٹر نیشنل میچز کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے بعد اب پشاور میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہونی چاہئے ، صوبائی حکومت نے ارباب نیا ز سٹیڈیم کو ایک نئی شکل دی ہے اور ہم پشاور کے لوگوں کو کھیلوں کیلئے تمام تر سہولیا ت فراہم کررہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اب تک صوبے میں 100سے زیادہ کھیلوں کے گراؤنڈز بنا چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے جانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے میچز بھی ہوچکے ہیں۔
جبکہ رواں سال پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں شیڈول ہے۔