بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا 'نیو ایئر سپیشل باربی کیو'

بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا 'نیو ایئر سپیشل باربی کیو'
 بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا 'نیو ایئر سپیشل باربی کیو'

  

ممبئی (نیٹ نیوز)سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ میں 24 برس گزارے اور چار سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل تک شائقین کو اپنی کرکٹ سے محظوظ کرتے رہے لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی دوسری خصوصیات اور مہارتوں سے بھی متاثر کرنا چاہتے ہیں۔سچن نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سال نو کی رات کھانا پکاتے نظر آئے۔ویڈیو میں سچن کو کہتے سنا جاسکتا ہے، 'یہ نیو ایئر اسپیشل باربی کیو ہے، اس کی خوشبو اشتہا انگیز ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید بہتر ہوتی جارہی ہے'۔ویڈیو کے ساتھ سچن نے لکھا، 'نئے سال کی رات دوستوں کے لیے پکانا بہت خوشگوار رہا، مجھے خوشی ہے کہ انہیں کھانا پسند آیا اور وہ ابھی تک اپنی انگلیاں چاٹ رہے ہیں'۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارک باد بھی دے ڈالی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی