شاداب خان آئی لینڈیونائیٹڈکے نائب کپتان مقرر

شاداب خان آئی لینڈیونائیٹڈکے نائب کپتان مقرر
شاداب خان آئی لینڈیونائیٹڈکے نائب کپتان مقرر

  

نیلسن( اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر شاداب خان ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹزمیں بھی اپنی بولنگ کے جوہر دکھائیں گے ، وہ آئی لینڈ یونائیٹڈ کی طرف سے بطور نائب کپتان مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ۔شاداب خان نے کہا ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سفر اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا، ہانگ کانگ میں اسی فرنچائز کی ٹیم آئی لینڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں، نائب کپتان بنایا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، 19 سال کی عمر میں ایسا تجربہ خوشگوار ہے جو انٹرنیشنل کیریئر میں بہت مفید ہو گا۔یاد رہے کہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی پیسر حسن علی پہلے ہی آئی لینڈ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ شاداب خان آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کے بعد اب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔شاداب خان کی بولنگ دنیا کے مایہ ناز بلے بازوں کو پریشانی سے دو چار رکھتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی