آئی سی سی نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ ناقص قرار دیدی

آئی سی سی نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ ناقص قرار دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے میلبورن کی وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے 14 روز میں کرکٹ آسٹریلیا سے جواب طلب کر لیا، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے کسی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کو ناقص قرار دیا گیا ہو، میلبورن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جو کہ ڈرا ہوا تھا اور پانچ دنوں میں صرف 24 وکٹیں گری تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں بھی وکٹ کے معیار پر سوالات اٹھے تھے۔ آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگال نے آئی سی سی کو رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں انہوں نے وکٹ کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے پچ اینڈ آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسیس کے تحت میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا، رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دی گئی ہے اور وہ 14 روز میں آئی سی سی کو جواب جمع کرائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلش ٹیموں کے کپتانوں سٹیون سمتھ اور جوروٹ نے بھی میلبورن کی وکٹ پر تنقید کی تھی۔