شاہ رخ خان بھارتی مینزکرکٹ ٹیم کاکوچ میتھالی راج کو بنانے کے خواہش مند

شاہ رخ خان بھارتی مینزکرکٹ ٹیم کاکوچ میتھالی راج کو بنانے کے خواہش مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)اداکار شاہ رخ خان نے خاتون کرکٹر میتھالی راج کوبھارتی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی خواہش کااظہارکردیا۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ’ٹیڈ‘ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے، جس کے دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ’ٹیڈ‘ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا ’ٹیڈ ٹاک‘ پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا۔انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ٹیڈ ٹاک شو میں شاہ رخ خان نے میتھالی راج سے ہر وقت کتاب پڑھے جانے سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دباؤ سے بچنے کے لیے ہر وقت کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ میتھالی راج شاہ رخ خان کے شو ’ٹیڈ ٹاک‘ میں شریک ہوئی ہیں۔
او سی اے ٹیکنیکل کبڈی
کورس آج سے شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) کوچز کیلئے او سی اے ٹیکنیکل کبڈی کورس پنجاب سٹیڈیم لاہور میں آج 3جنوری سے 8جنوری تک منعقد ہوگا ،کورس کی افتتاحی تقریب آ ج سہ پہر چار بجے ہوگی جس میں ملک بھر سے انٹرنیشنل کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کریں گے ۔