شرا پووا، ٹیمیا ببوس، سابا اور پلسکووا شینزن اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

شرا پووا، ٹیمیا ببوس، سابا اور پلسکووا شینزن اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیٹ نیوز) ماریا شرا پووا، ٹیمیا ببوس، سابالینکا، پلسکووا شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا نے حریف امریکن کھلاڑی رسکی کو 4-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی ٹیمیا ببوس نے لینٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے اوسٹا پینکو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سابا لینکا بھی پری کوارٹر فائنل میں سرخرو رہیں، انہوں نے کووینک کو شکست دی۔ سیمونا ہالپ اور ایرینا بیگو پر مشتمل رومانوی جوڑی ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہالپ اور بیگو پر مشتمل رومانوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرینا بارا اور ماہیلا بوزرنیسکو پر مشتمل ہم وطن جوڑی کو ہرایا۔