سیوسٹیووا اور علیز کارنیٹ برسبین انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں داخل

سیوسٹیووا اور علیز کارنیٹ برسبین انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں داخل

برسبین (نیٹ نیوز) ایناستاسیا سیوسٹیووا، علیز کارنیٹ اور الیگزینڈرا کرنچ نے برسبین انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی ایناستاسیا سیوسٹیووا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-1 رہا۔ فرانس کی علیز کارنیٹ نے کروشیا کی میرجانا لوچچ کو 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹاپ سیڈڈ سپین کی گربائن مگوروزا سربیا کی الیگزینڈرا کرنچ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس طرح الیگزینڈرا کرنچ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی