اشیش نہر ابنگلور کے باؤلنگ اور گیری کرسٹن بیٹنگ کوچ بن گئے

اشیش نہر ابنگلور کے باؤلنگ اور گیری کرسٹن بیٹنگ کوچ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (اے پی پی) سابق فاسٹ باؤلر اشیش نہرا اور سابق جنوبی افریقن کپتان گیری کرسٹن رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کوچنگ سٹاف کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے اشیش نہرا کو باؤلنگ اور گیری کرسٹن کو بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔
آئی پی ایل 2018 کا ایڈیشن ان کی پہلی آزمائش ہوگی۔ سابق بھارتی فاسٹ باؤلر اشیش نہرا نے گزشتہ سال نومبر میں تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ آر سی بی کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے اشیش نہرا اور گیری کرسٹن کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی اور کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔