شمع یونائیٹڈ اکیڈمی نے شمع ٹائیگرز کو 52 رنز سے شکست دیدی

شمع یونائیٹڈ اکیڈمی نے شمع ٹائیگرز کو 52 رنز سے شکست دیدی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمع لائنز اکیڈمی نے شمع ٹائیگرز اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا، شمع ٹائیگرز 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، نورزمان نے 52رنز بنائے ، شمع لائنز کے عرفان اﷲ نے چارکھلاڑی آؤٹ کیے ۔ جواب میں شمع لائنز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنر بناکرحاصل کیا۔ واجد علی 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، شمع تائیگر اکیڈمی کی طرف سے جان زیب نے دو جواد ، ارشد اور تیمور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی