ہوپ مین کپ: راجر فیڈرر نے روس کے کارن خچانوف کو ہرا دیا

ہوپ مین کپ: راجر فیڈرر نے روس کے کارن خچانوف کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ( نیٹنیوز) ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ہوپ مین کپ میں روس کے کارن خچانوف کو ہرا دیا جبکہ برسبین اوپن میں وینزویلا کی گاربائیں مگاروزا زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔پرتھ میں کھیلے جا رہے ہوپ مین کپ میں ٹینس کے عالمی ستارے ان ایکشن ہوئے۔ ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا روس کے کارن خچانوف کے ساتھ مقابلہ ہوا جو سوئس کھلاڑٰی نے جیت لیا۔ سابق عالمی نمبر ون نے روس کے کارن خچانوف کو چھ تین اور سات چھ سے ہرایا۔