اینڈی مرے انجری کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار

اینڈی مرے انجری کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار

برسبین (اے پی پی) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے انجری کی وجہ سے برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار ہوگئے۔ اینڈی مرے کافی عرصے سے کولھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انہیں برسبین انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں بائی مل گئی تھی اور اگلے راؤنڈ میں انہیں امریکن رائن ہیرس کے مدمقابل ہونا تھا مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی