ایف پی سی سی آئی کے انتخابات جیتنے پر کاروباری برادری کی یو بی جی کے چےئرمین کو مبارکباد

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات جیتنے پر کاروباری برادری کی یو بی جی کے چےئرمین ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبرکے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید،نائب صدر ذیشان خلیل، پولیٹیکل اسسٹنٹ / چیف کوآرڈینیٹر ٹو چےئرمین یو بی جی وقار احمد میاں سمیت کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے ایف پی سی سی آئی کی تمام نشستیں بھاری اکثریت سے جیتنے پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چےئرمین افتخار علی ملک کا لاہور اےئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا اور ان کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔افتخار علی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی نتائج کاروباری برادری کے یو بی جی کی پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی ، جمہوری نظام ، ملکی معیشت کی مضبوطی اور تاجروں کے مفادات کوفروغ دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ملک اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بی جی پر اعتماد کرنے پر کاروباری برادری کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بی جی کاروباری برادری کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل نے ایس ایم منیر، افتخار علی ملک ،الیاس بلور ،نو منتخب صدر غضنفر بلور ،ریجنل چےئرمین عرفان یوسف اور تمام نائب صدور کو مبارکباپیش کرتے ہوئے کہاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی پریو بی جی گروپ کی قیادت کی دانشمندانہ اور معقول پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کو اب 2018ء کیلئے رہنما اصول وضع کر کے ان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے ۔ میاں وقارنے یو بی جی کے رہنماؤں پرزور دیا کہ وہ تمام شعبوں کے حوالے سے کمیٹیاں بنائیں کیونکہ اس سے انہیں تاجر رہنماؤں سے مشورہ کرنے اور فیڈ بیک کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس