سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس کی 8نفسیاتی حدیں بحال

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس کی 8نفسیاتی حدیں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 42 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 33 ہزار 833 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 3 کروڑ 62 لاکھ 34 ہزار 52 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار 370 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40800، 40900، 41000، 41100، 41200، 41300 اور 41400 پوائنٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 435.25 پوائنٹس کی تیزی سے 20804.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 494.16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1411.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 447.41 پوائنٹس کے اضافے سے 16071.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 504.61 پوائنٹس کی تیزی سے 20437.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 342.79 پوائنٹس کے اضافے سے 20726.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 235 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 67.04 روپے کے اضافے سے 2107.58 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری پیٹرولیم کے حصص کی سودے بھی 63.30 روپے کی تیزی سے 1501.42 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی اٹلس ہنڈا لمیٹڈ اور جوبلی لائف انشورنس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 17.67 روپے کی مندی سے 548.50 روپے اور جوبلی لائف انشورنس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 13 روپے کی کمی سے 692 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 30.30 روپے سے شروع ہو کر 29.70 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 82 لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے 6.13 روپے سے شروع ہو کر 6.49 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 93 لاکھ 69 ہزار 10 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 51 کروڑ 97 لاکھ 64 ہزار 759 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 85 کھرب 71 ارب 95 کروڑ 8 لاکھ 97 ہزار 585 روپے سے بڑھ کر 87 کھرب 14 ارب 39 کروڑ 32 لاکھ 31 ہزار 418 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 6 کروڑ 56 لاکھ 40 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -