ریجنل ایف پی سی سی آئی کی لاہورپریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ریجنل ایف پی سی سی آئی کی لاہورپریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب نائب صدر و ریجنل چےئرمین عرفان یوسف نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات2018))میں اعظم چوہدری کو صدر،مجتبیٰ باجوہ کو سینئر نائب صدر،عبدالمجید ساجد کو سیکرٹری،شکیل سعید کو نائب صدر،احسان شوکت کو خزانچی،سالک نواز کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ وہ کاروباری برادری اور ملکی معیشت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اور میڈیا کاکسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے۔

عرفان یوسف نے مزید کہا کہ منتخب ہونے والے تمام عہدیدار وسیع تجربے سے مالا مال ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں گے ۔

اورکاروباری اداروں کے درمیان اپنے صحافتی مشن کوجاری رکھتے ہوئے پل کا کردار ادا کریں گے اور تمام صنعتی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے۔

مزید : کامرس