زیتون کے پودے موسم بہاراور مون سون کے فوراً بعد لگائے جائیں‘ محکمہ زراعت

زیتون کے پودے موسم بہاراور مون سون کے فوراً بعد لگائے جائیں‘ محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیتون کے پودے موسم بہار (وسط فروری تا مارچ) اور مون سون کے فوراً بعد لگائے جائیں۔ پودے قطاروں میں لگائے جائیں اور پودوں کی قطاروں کا رخ شمالاً جنوباً رکھا جائے۔ ہر دو قطاروں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 18 فٹ رکھیں۔ کسی بھی کھیت میں داغ بیل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودوں کے جوان ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان اور ان کی بیرونی حدود کے ساتھ ہل وغیرہ باآسانی چلایا جا سکے،ن کا پودا ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے جہاں اس کے لئے مناسب مقدار میں پانی دستیاب ہو۔ زمین کی تیزابی خاصیت 5.5 سے 8.5 کے درمیان ہو۔
چونکہ زیتون کی جڑیں زمین میں زیادہ گہرائی تک نہیں جاتیں اس لئے اسے پہاڑی علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے لیکن ان زمینوں کی نکاسی آب بہتر ہونی چاہیے۔ ایسی زمینیں جن میں پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہو وہ اس کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہےَ

مزید :

کامرس -