سرینگر مظفرآباد تجارت ایک ہفتہ معطل رہنے کے بعد دوبا رہ بحال ہو گئی

سرینگر مظفرآباد تجارت ایک ہفتہ معطل رہنے کے بعد دوبا رہ بحال ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چناری (آن لائن) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ما ل بردار ٹرکوں کی کسٹم اسلام آباد کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز کی جانب سے احتجاجا معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد تجارت چیرمین ایف بی آر پاکستان طارق پاشا کی پندرہ جنوری تک مسائل کے حل کے لیے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کے بعد ایک ہفتہ تک معطل رہنے کے بعددوبا رہ بحال ہو گئی جس کے بعد لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 69 مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کو کراس کرتے ہوئے آر پار پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹرا کشمیر ٹریڈرز نے سرینگر مظفرآباد تجارت کو کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجا بند کر دیا تھا ایل او سی ٹریڈرز کو چیرمین ایف بی آر طارق پاشا کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانی کے بعد ایل او سی ٹریڈرز اور اس سے منسلک دیگر افراد نے باقائدہ چکوٹھی ٹریڈ سینٹر میں دعائیہ تقریب کے بعد منگل کے روز سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت مشروط طور پر بحال کر دی تجارت کے بحال ہوتے ہی آزاد کشمیر سے35 مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیر سے 34مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے تجارت بحال ہوتے ہی دونوں اطراف کے ٹریڈ سینٹروں پر ایک بار پھر رونقیں بحال ہو گئی ہیں سرینگر مظفرآباد تجارت بدھ،جمعرات اور جمعہ کے روز بغیر وقفہ کے جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیر مین ایف بی آر کی جانب سے پندرہ جنوری تک تمام مسائل کے حل کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر نے کی یقین دہانی خوش آئند اقدام ہے ۔
ایل او سی ٹریڈرز چیرمین ایف بی آر طارق پاشا کی یقین دہانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ کسٹم اور ایل او سی ٹریڈرز کے درمیان پیدا ہو نے والے تمام تناعات کو خوش اسلوبی سے حل کروا دیں گے ایل او سی ٹریڈ کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ انتہائی حساس معاملہ اور بدنامی کا باعث ہے اس سلسلہ میں جتنا جلدی ممکن ہو تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسے حل کرنا چاہیے تانکہ منقسم کشمیر کے عوام کو آپس میں ملانے والے واحد سی بی ایم کو تقویت مل سکے ،دونوں اطراف کے عوام کے رشتوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ممکن ہواور سرینگر سے راولپنڈی تک دو طرفہ تجارت سے منسلک ہزاروں افراد باعزت روزگار کے ساتھ منسلک رہیں کراس ایل او سی ٹریڈ یونین سرینگر کے صدر ہلال احمد ترکی نے کہا کہ پاکستانی کسٹم کی جانب سے جموں و کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف وادی کشمیر کے تاجروں نے مظفرآباد کے تاجروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر رکھی تھی آزاد کشمیر کے تاجروں کو معاملہ حل کر نے کی یقین دہانی کے بعد دونوں اطراف کے تاجروں نے باہمی مشاورت سے
مشروط طور تجارت بحال کر دی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام کسٹم کی جانب سے وادی کشمیر سے پاکستان جانے والے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا مسئلہ ترجیع بنیادوں پر حل کریں گے#/s#

مزید :

کامرس -