پریمئرانر جی کے زیر اہتمام ’’انڈسٹریل سولر سولوشنز‘‘کے عنوان سے سیمینار

پریمئرانر جی کے زیر اہتمام ’’انڈسٹریل سولر سولوشنز‘‘کے عنوان سے سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس ڈیسک)پریمئرانر جی پرائیویٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار ’’انڈسٹریل سولر سولوشنز‘‘کے عنوان سے مینجمنٹ ہاؤس جوہرٹاؤن میں ہواجس میں شہر کے سرکردہ صنعتکاروں اور انرجی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی عرفان قادری ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سندر انڈسٹریل ایسٹیٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سولر ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انھوں نے کہا صنعتکاروں کو چاہئے کہ ملک کے صنعتی سیکٹر کو در پیش توانائی بحران سے نکالنے کیلئے گرڈ ٹائیڈ سسٹم کو اپنائیں۔انھوں نے پریمئر انرجی کے سیمینارکے انعقاد کو سراہتے ہوئے سندر انڈسٹریل ایسٹیٹ میں پریمئر انرجی کی جانب سے اس میں نصب کردہ سو لر سسٹم کو سراہا اور اسے ایک کامیاب تجربہ قرار دیا۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سو لر سسٹم نصب کرانے کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات کوخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صر ف صنعتکا روں بلکہ عام افراد کو بھی اب سولر سسٹم کی طر ف آنا چاہئے۔
تقریب سے جن دیگر مقر رین نے خطاب کیا ان میں ہارون وحید،رشید خالد،شاہد عبداللہ،ڈاکٹر پرویز مغل اورافتخار رندھاوا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریمئر انرجی کے کنٹری ہیڈ دانیال صدیقی نے ’’امپاورنگ دی انڈسٹریز‘‘پروگرام پر روشنی ڈالی۔

مزید :

کامرس -