دیار غیر میں ملنے والی کامیابیاں پرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہیں،میگھا

دیار غیر میں ملنے والی کامیابیاں پرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہیں،میگھا
 دیار غیر میں ملنے والی کامیابیاں پرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہیں،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج میگھانے کہا ہے کہ دیار غیر میں ملنے والی کامیابیاں پرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہیں دورہ لندن کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی جس کے لئے بیرون ملک مقیم پرستاروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے سب کو دل سے کام کر نا ہوگا ‘میر ی خواہش ہے کہ میں فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے اقدامات کروں ۔ایک سوال کے جواب میں میگھانے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسڑی میں جتنی تیزی کے ساتھ نئے لوگ اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ اگر سب دل سے کام کر یں تواس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو دوبارہ نہ صرف فعال بلکہ کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

مزید : کلچر