نر گس اور دیدار کی بہن ثمینہ کی رسم قل ادا،عزیز و اقارب اور فنکاروں کی شرکت

نر گس اور دیدار کی بہن ثمینہ کی رسم قل ادا،عزیز و اقارب اور فنکاروں کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرنر گس اور دیدار کی بہن ثمینہ جوگزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئی تھیں ان کی رسم قل ادا کردی گئی جس میں عزیز و اقارب اورفنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شوبزشخصیات نے نر گس اور دیدارسے ان کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ نسیم وکی ، میگھا ،مہک نور ،خوشبو،ایان شاہ ،نشاء بھٹی ‘آفر ین پری ،آغا حیدر،احسن خان، ناصر چنیوٹی ،رضی خان،طاہر انجم،قیصر پیا ، سخی سرور بٹ ، قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبدالرزاق ،عمران احمد،سہیل اسلم،ظفر عباس کھچی،سہراب افگن،سلمیٰ ندیم ،بینا سحر،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری ،شاہد خان،گڈو کمال،ہماء علی ،آشا چوپدری،رائمہ خان سمیت دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کلچر