عدنان صدیقی کی ڈرامہ سیریل’’گھگی‘‘21دسمبر سے آن ائیر ہوگی

عدنان صدیقی کی ڈرامہ سیریل’’گھگی‘‘21دسمبر سے آن ائیر ہوگی
 عدنان صدیقی کی ڈرامہ سیریل’’گھگی‘‘21دسمبر سے آن ائیر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسر اختر حسنین کی تقسیم ہند کے دور پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’گھگی‘‘ 21دسمبر سے آن ائیر ہوگی۔ اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں عدنان صدیقی،امر،خالد بٹ،ظفر عباس کھچی،راشد محموداورتنویر ملک شامل ہیں۔سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کی صاحبزادی امر اس ڈرامہ سیریل میں ایک انتہائی پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردارمیں نظر آئیں گی ۔ڈرامے میں رومانوی کہانی کو فوکس کیا گیا ہے۔گھگی کی کہانی آمنہ مفتی نے تحریر کی۔اس میگا پراجیکٹ کی ہدایات اقبال حسین نے دی ہیں۔یہ ڈرامہ نجی چینل سے نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -