حقیقی زندگی میں جدوجہد کرنیوالے باکسرز کی مدد کرنا چاہتا ہوں، وینیت کمار

حقیقی زندگی میں جدوجہد کرنیوالے باکسرز کی مدد کرنا چاہتا ہوں، وینیت کمار
حقیقی زندگی میں جدوجہد کرنیوالے باکسرز کی مدد کرنا چاہتا ہوں، وینیت کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار وینیت کمار سنگھ نے کہا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں جدوجہد کرنے والے باکسرز کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وینیت کمار سنگھ فلم ’’مکاباز‘‘ میں باکسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ریسلنگ کے میدان میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں اور باکسرز کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کچھ باکسرز جو چیمپیئنز ہونے کے باوجود جدوجہد کر رہے ہیں،کچھ زبردستی ریٹائر اور کچھ سیاست کا نشانہ بن رہے ہیں ۔
لہذا وہ اپنی محدود صلاحیت میں رہتے ہوئے باکسرز کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس سے بیداری پیدا ہوسکتی ہے۔ فلم 12 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -