2018 کی وہ فلمیں جن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے

2018 کی وہ فلمیں جن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے

ممبئی(یوا ین پی) 2017 کا اختتام کئی سپر اسٹار کی ناکامیوں اور کئی اسٹارز کی کامیابیوں کے ساتھ ہوا تاہم بالی ووڈ ستارے نئے سال میں اپنی نئی فلموں سے امید لگائے ہوئے ہیں۔2018 میں بالی ووڈ کے تمام ہی بڑے اسٹارز شاہ رخ خان، اکشے کمار، امیتابھ بچن، سلمان خان اور عامرخان دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ فلمیں ایسی ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ناظرین بہت بے تاب ہوں گے۔اداکارسیف علی خان کی فلم ’کالاکاندی‘ اس لیے بھی خبروں میں ہے کیونکہ فلم میں سیف علی خان سے قبل پاکستانی اداکارفواد خان کو مرکزی کردارکے لیے کاسٹ کیا گیا تھا تاہم ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی کے باعث انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔ فلم رواں ماہ 12 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارکی فلم’پیڈمین‘کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔ ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کے بعد ایک اور سماجی موضوع پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔’پیڈمین‘رواں ماہ 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔2017 میں اپنی فلموں کے بجائے ویرات کوہلی سے شادی کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پری‘9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی طویل عرصے بعد فلم ’ہچکی‘کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ اچھوتے موضوع پربننے والی فلم’ہچکی‘کا ٹریلر شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔ فلم 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر