اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین نہیں رکھتی،صائمہ اختر

اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین نہیں رکھتی،صائمہ اختر
 اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین نہیں رکھتی،صائمہ اختر

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ صائمہ اختر نے کہا ہے کہ الزام اور بہتان تراشی سے سخت نفرت ہے۔اپنے کام کی بدولت عزت اور شہرت حاصل کی ہے۔دوسروں کے سہارے زندہ رہنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔میرے مخالفین بھی میرے لئے قابل قدر ہیں۔میں کسی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین نہیں رکھتی۔جو لوگ دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں وہ کبھی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔گلوکارہ نے کہا ان دنوں میں اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں ۔اس کی تیاری اخری مراحل میں فروی کے پہلے ہفتے میں اس کو ریلیز کیا جائے جس کیلئے باقاعدہ ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے اور البم لانچنگ سرمنی ہو گی۔

مزید : کلچر