’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی کامیابی کی پیشنگوئی کی، پاریش پہوجا

’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی کامیابی کی پیشنگوئی کی، پاریش پہوجا
 ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی کامیابی کی پیشنگوئی کی، پاریش پہوجا

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار پاریش پہوجا نے کہا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی کی پیشنگوئی کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ میں اذان کا کردار اداکرنے والے اداکارپاریش پہوجا نے کہا ہے کہ کسی بھی اداکار کے لئے پہلی فلم کی کامیابی اس کے کیریئر کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے، یہ فلم ایک بلاک بسٹر ہے اور میں نے اس فلم کی کامیابی کی پیشن گو ئی کر دی تھی۔

کیونکہ اس میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف دوبارہ اکھٹے جلوہ گر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سلمان خان فلم ’’کرن ارجن ‘‘ سے ہی میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور اپنی پہلی فلم میں سلمان کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا۔

مزید : کلچر