اداکاراؤں نے منفی حرکات سے شوبز کو بدنام کیا ،روز علی

اداکاراؤں نے منفی حرکات سے شوبز کو بدنام کیا ،روز علی
 اداکاراؤں نے منفی حرکات سے شوبز کو بدنام کیا ،روز علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل روز علی نے کہا ہے کہ اچھا اور برا انسان ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتا ہے مگرا س کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام لوگ ہی برے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ اداکاراؤں نے اپنی منفی حرکات سے شوبز کے لوگوں کو بدنام کیا ہے اوراس میں سب سے زیادہ قصور فنکاراؤں کا اپنا ہے جس کی وجہ سے آج وہ خود بھی اْسی بدنامی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اْن کاکہناتھاکہ وہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ماڈلنگ میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر